پاکستان
06 جنوری ، 2013

قاضی حسین احمد کی وفات پاکستانی سیاست کا بڑا سانحہ ہے، اسفند یار ولی

قاضی حسین احمد کی وفات پاکستانی سیاست کا بڑا سانحہ ہے، اسفند یار ولی

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفات کو پاکستانی سیاست کیلئے بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ پشاور سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی زندگی ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد سے عبارت ہے، وہ ایک بااصول اور سنجیدہ سیاستدان اور دانشور تھے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے بھی قاضی حسین احمد کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔

مزید خبریں :