Time 22 اگست ، 2023
کھیل

افغانستان کے خلاف جیت کر پاکستان نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

سری لنکا میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے ہرایا— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے ہرایا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان نہ کو صرف شکست دی بلکہ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 205 سے کم ٹوٹل کرنے کے باوجود سب سے بڑی فتح اپنے نام کی جو ایک اپنی نوعیت ایک ریکارڈ ہے۔

سری لنکا میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے ہرایا، جو کہ 205 سے کم اسکور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقا نے 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کو 120 رنز سے ہرایا تھا۔

یاد رہے کہ پاک افغان سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کو پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ راس نہ آیا اور پوری ٹیم 47 اوور میں 201 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔

202 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

مزید خبریں :