پاکستان
06 جنوری ، 2013

تنظیم علماء کونسل کے وفد کی نائن زیرو آمد، رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات

کراچی … تنظیم علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کیلئے ہم ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ ہیں، قاری اللہ داد کی سربراہی میں تنظیم علماء کونسل کے وفد نے نائن زیرو پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ،ملاقا ت میں امن و امان اور دیگر امور پر بات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کی ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہا کہ ملک میں بسنے والے مختلف مکاتب فکر ملکر کوشش کریں گے تو پاکستان عظیم ملک بنے گا، الطاف حسین کی قیادت میں یہ کام ضرور مکمل ہوگا، اگر کسی لیڈر میں ملک کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے تو وہ صرف الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاری اللہ داد کی نائن زیرو آمد سے امید رکھتے ہیں کہ اور بھی در کھلیں گے، ملک اس وقت عظیم بنے گا، جب ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاری اللہ داد نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کی دعوت پر خلوص کی قدر کرتے ہوئے نائن زیرو پہلی مرتبہ آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا شکر گزار ہوں کہ میری صحت کا معلوم کرنے کیلئے 3 دفعہ فون کیا۔ قاری اللہ داد نے مزید کہا کہ پاکستان کا مقصد اسلام کا تحفظ تھا، الطاف حسین نے کہا کہ ہر دروازے پر انصاف فراہم کرنا اور خلفہٴ راشدین کا نظام چاہتا ہوں، امید رکھتا ہوں کامیابی الطاف حسین کے قدم چومے گی، اسلامی انقلاب کیلئے ہم ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ ہیں ۔

مزید خبریں :