06 جنوری ، 2013
ملتان … ملتان میں گھریلو صارفین کو بھی گیس دستیاب نہیں، گھروں میں گیس نہ آنے پر خواتین بے حد پریشان ہیں۔ ملتان کے علاقوں طارق روڈ ، نواں شہر، کینٹ، ایم۔ ڈی۔ اے چوک، نیو ملتان، دلی گیٹ، شریف پورہ، چوک شہیداں اور سورج میانی میں گیس پریشر نہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین بے حد پریشان ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس دینا بند کر رکھی ہے تا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس ملے لیکن گیس پھر بھی نایاب ہے۔ بچے تعلیمی اداروں اور مرد حضرات اپنے دفاتر اور کام پر بھوکے پیٹ جاتے ہیں اور واپسی پر بازار سے کھانا لے کر آتے ہیں۔