24 اگست ، 2023
کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے کو یورپی ممالک میں بحال کرنے کےلیے کوششیں کی جارہی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم برسلزپہنچ گئی ہے جہاں سی اے اے ٹیم یورپی کمیشن سے تکنیکی سیشن سے متعلق یورپی حکام کو آگاہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام یورپی ایوی ایشن حکام کو فلائٹ سیفٹی اور پائلٹس کے لائسنسوں پر اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی ائیر لائن کی یورپی ملکوں میں بحالی کے لیے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سال 2020 سے پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنزکی یورپی ملکوں میں پروازوں پرپابندی ہے۔