Time 24 اگست ، 2023
پاکستان

پاکستان اور بھارت کا نئی دہلی و اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ

بھارت کے لیے نئی دہلی میں سعد وڑائچ پاکستان کے نئے ناظم الامور ہوں گے: ذرائع/ فائل فوٹو
بھارت کے لیے نئی دہلی میں سعد وڑائچ پاکستان کے نئے ناظم الامور ہوں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے نئی دہلی و اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کے لیے نئی دہلی میں سعد وڑائچ پاکستان کے نئے ناظم الامور ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ناظم الامور سریش کمار کی جگہ گیتا سریواستوا اسلام آباد آئیں گی جب کہ نئی دہلی میں اعزاز احمد خان ناظم الامور کے عہدے پر ذمہ داری انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے متعلقہ سفارتکاروں کو ویزے جاری کردیے۔

مزید خبریں :