Time 24 اگست ، 2023
کھیل

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی— فوٹو: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ
ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی— فوٹو: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ

برطانوی شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اب تک کے اپنے تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی، کھلاڑیوں نے  شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں  32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی اسکور سے زیادہ اسکور تھا۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے شاہزیب حیدر نے 4 اور محمد شاہزیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کا 104 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 10 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمی نیٹر راؤنڈ کھیلیں گی۔

مزید خبریں :