Time 25 اگست ، 2023
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر) مقبول باقرنگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے : درخواست گزار کا مؤقف/ فائل فوٹو
آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر) مقبول باقرنگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے : درخواست گزار کا مؤقف/ فائل فوٹو

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے  نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔

درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست گزار غلط قانون بتا رہے ہیں، وہ پاکستان سروسز رولز دیکھیں۔

ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے واضح کیا کہ مقبول  باقر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں، وکیل احترام سے بات کریں۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے نگران  وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر حکم جاری کیا تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں دیاجائے گا۔

مزید خبریں :