پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان میں شیمپو کی بوتلوں سے منشیات برآمد

شارجہ جانے والے مسافر کے سامان میں شامل شیمپو کی بوتل سے 97 کیپسول برآمد ہوئے جن میں سے 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی: اے ایس ایف/ فوٹو اے ایس ایف
شارجہ جانے والے مسافر کے سامان میں شامل شیمپو کی بوتل سے 97 کیپسول برآمد ہوئے جن میں سے 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی: اے ایس ایف/ فوٹو اے ایس ایف

اسلام آباد: ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے درجنوں کیپسول برآمد کرلیے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر شہزاد خان شارجہ جانے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے مشکوک جان کر سامان کے بارے میں چھان بین کی تو مسافر کے سامان میں شامل شیمپو کی بوتل سے 97 کیپسول برآمد ہوئے جن میں سے 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن والے یہ کیپسول شیمپو کی بوتل میں مہارت سے چھپائے گئے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :