Time 20 اگست ، 2023
پاکستان

لاہور میں منشیات کے عادی افرادکی علاج گاہ روشن گھر بند کردیا گیا

روشن گھر میں رکھے گئے 40 افراد پہلے ہی دن ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد فرار ہوگئے تھے— فوٹو:فائل/پنجاب حکومت
روشن گھر میں رکھے گئے 40 افراد پہلے ہی دن ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد فرار ہوگئے تھے— فوٹو:فائل/پنجاب حکومت

رائے ونڈ لاہور میں منشیات کے عادی افرادکی علاج گاہ روشن گھربند کردیاگیا۔

روشن گھر محکمہ سوشل ویلفیئر اور جناح اسپتال کے مشترکہ تعاون سے بنایا گیا ہے۔ 100 بستروں پر مشتمل روشن گھر کا 15 اگست کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے افتتاح کیا تھا۔

15 اگست سے ایک روز قبل مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 95 افراد کو روشن گھر میں رکھا گیا لیکن افتتاح کے روز شام میں نشے کے عادی افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور 40 افراد توڑپھوڑکے بعد فرارہوگئے۔

انتظامیہ نے باقی بچ جانے والے 55 افراد کو مینٹل اسپتال منتقل کر دیا۔

روشن گھر انتظامیہ کے مطابق روشن گھر میں گداگروں کوبھی رکھاجاتا تھا، گداگروں کے زیراستعمال بیڈز اور تکیے نشہ کے عادی افرادکے استعمال میں لائے جاتے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند نئی اشیاخریدی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے  گئے تھے، ہنگامہ آرائی کے دوران توڑے گئے شیشے اورکھڑکیاں تاحال اسی حالت میں ہیں۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم کے مطابق نشے کے عادی افراد کا مینٹل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

دوسری جانب روشن گھرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد 14 دن مینٹل اسپتال میں رہیں گے، طبیعت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ روشن گھر لایا جائے گا اور 3 ماہ کے اندر ان کی نشے کی عادت ختم کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :