25 اگست ، 2023
پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی 90 دن میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ آئين کے تحت 90 دن میں انتخابات ہونا ہیں، اس سے آگے گئے تو آئینی بحران پیدا ہوجائیگا۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کی رائے ہے کہ الیکشن میں تاخیر کی گنجائش نہیں ہے، آئين میں تبدیلی نگران حکومت کی صوابدید نہیں، نہ ہی اس کے پاس قوانین میں تبدیلی کا مینڈیٹ ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد سی ای سی کا اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزيکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بیرسٹر اعتزاز احسن بھی شریک تھے۔