07 جنوری ، 2013
پشاور…پشاورمیں شدیددھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثرہواہے اورقومی وبین الاقوامی پروازیں معطل اورمنسوخ کردی گئی ہیں۔ پشاورائرپورٹ ذرائع کے مطابق شدید دھندکے باعث آٹھ بین الاقوامی اورایک قومی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے معطل کی جانے والی پروازوں میں دبئی،جدہ اور ابوظہبی سے پشاورآنے والی پروازیں اورپشاورسے جدہ جانے والی پروازیں شامل ہیں اسی طرح پی آئی اے کی پشاورسے جدہ اور دبئی جانے والی پروازوں کو منسوخ کردیاگیا ہے دبئی سے پشاورآنے والی ایک نجی پروازکوپشاورکے بجائے لاہوراتارلیاگیاہے پشاورسے کراچی سوانوبجے جانے والی ایک قومی پروازکو سوابارہ بجے تک موٴخرکردیاگیاہے۔ذرائع کیمطابق موسم بہترہونے کے بعد نیاشیڈول جاری کیاجائیگا۔