پاکستان
07 جنوری ، 2013

سکھر: مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت دو افراد ہلاک، 5 زخمی

سکھر: مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت دو افراد ہلاک، 5 زخمی

سکھر…سکھرمیں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثہ سکھر کے علاقے ایوب گیڈ کے قریب پیش آیا۔ جہاں ایکسائز آفس سے ملحقہ گھر کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث سوئے ہوئے گھر والوں پر آگری۔ حادثے میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ چھت کے ملبے تلے دب کر دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :