07 جنوری ، 2013
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباماآج چک ہیگل کی وزیر دفاع کے عہدے پر نامزدگی کا اعلان کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر باراک اوباما آج سابق ری پبلکن سینیٹر چک ہیگل کو نیا وزیر دفاع نامزد کر دیں گے۔ دوسری طرف متعدد ری پبلکن سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ 66 سالہ ہیگل کے نام کی توثیق میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ سینیٹ کمیٹی میں انہیں اسرائیل، ایران اور دیگر موضوعات پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اوباما انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ہیگل کو موجودہ وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جگہ اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ہیگل کو متعدد اسرائیلی پالیسیوں کا ناقد خیال کیا جاتا ہے۔