07 جنوری ، 2013
لاہور … ذرائع کے مطابق پولیس نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی گرفتاری کے حوالے سے پورٹ تیار کر لی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ توقیر صادق، نیب اور ایف آئی اے کی ملی بھگت سے فرار ہوئے، رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ توقیر صادق کی گرفتار ی کے حوالے سے پولیس کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں نیب اور ایف آئی اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پولیس آج سپریم کورٹ میں توقیر صادق کیس کی رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں توقیر صادق کے فرار کا ذمہ دار نیب اور ایف آئی اے کو ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جبکہ ایف آئی اے نے ای سی ایل میں نام بھی شامل نہیں کیا تھا۔