28 اگست ، 2023
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ڈاکٹریاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
انسداددہشت گردی عدالت میں لاہورکا تھانہ شادمان جلانےکےکیس میں بغاوت اور دیگر دفعات شامل کرنےکے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کے تفیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور فسادات کی دفعات شامل کردی گئی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری بغاوت میں ملوث ہیں، نئےالزامات میں ملزمان سےتفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکردیا۔