کاروبار
07 جنوری ، 2013

کاروباری افراد کو کسی بھی ملک آمد پر ویزے جاری کئے جائیں، سارک سی سی آئی

کراچی … جنوبی ایشیائی ممالک کی تجارتی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں کاروباری افراد کو ملک آمد پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے۔ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کاروباری افراد کی بلا رکاوٹ آمدو رفت خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے تمام جنوبی ایشیائی ممالک تاجروں کو ملک آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ افتخار علی ملک کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کو پر امن بقائے باہمی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں دنیا کی معدنی وسائل کا 12 فی صد حصہ اور نوجوانوں کی 45 فیصد آبادی موجود ہے جو اس خطے کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :