پاکستان
07 جنوری ، 2013

خیبرپختونخوا: این جی اوز کے دفاتر کی سیکیورٹی سخت، پولیس اہلکار بھی تعینات

پشاور … خیبر پختونخوا میں این جی اوز کے دفاتر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ،کئی این جی اوز کے دفاتر میں پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی بڑی تنظیموں کے دفاتر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، دفاتر میں نجی پرائیویٹ کمپنیوں کی سیکیورٹی کے علاوہ ایک ایک پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی دے گا۔ دوسری جانب کئی این جی اوز کے دفاتر پولیس کی جانب سے ہدایت پر دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔ این جی اوز ذرائع کے مطابق دفاتر میں ا سکینرزبھی لگائے گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں این جی اوز کی تعداد 4 ہزار تک ہے ۔

مزید خبریں :