07 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے خواجہ اجمیری نگری میں پولیس چوکی کے قریب سے ملنے والے بم کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں رشید آباد چوکی کے قریب مشکوک چیز کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تلاشی کے بعد پریشر ککر میں نصب بم برآمد ہوا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا جس کا وزن 2سے ڈھائی کلو تھاجس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی لگے ہوئے تھے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔