پاکستان
16 جنوری ، 2012

لاہورآج بھی بادلوں کی لپیٹ میں،کل دھوپ نکلنے کا امکان

لاہور…لاہور اور ارد گرد کے علاقے آج تیسرے روز بھی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بارش کے باعث سردی کی شدت میں ابھی اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو لاہور میں دھوپ نکل آئے گی۔لاہور میں بارش کا سلسلہ ہفتے کی رات شروع ہوا جو اتوار اور پیر کی درمیانی شب تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اگلے چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقے مغربی ہواوٴں سے اگلے چوبیس گھنٹے جبکہ شمالی علاقے 36 گھنٹے میں صاف ہو جائیں۔ منگل کو لاہورکے مختلف علاقوں میں دھند چھانے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :