پاکستان
07 جنوری ، 2013

لانگ مارچ والوں کو نزلہ اور زکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا،گورنر پنجاب

 لانگ مارچ والوں کو نزلہ اور زکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا،گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے سردی بہت ہے ، لانگ مارچ کرنیوالوں کو نزلہ اور زکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کا وقت ہے تمام سیاسی جماعتیں اس کی تیاری کریں منصورہ لاہور میں قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیت کیلئے امیر جماعت اسلامی کے رہنما سید منور حسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نگران حکومت کا قیام سب کی مشاورت سے ہو گا اور صاف ، شفاف انتخابات کے عمل میں بھی سب کی رائے لی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک طبقے یا جماعت کے گورنر نہیں پنجاب کے چپے چپے اور گلی گلی کے گورنر ہیں ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ایسے شخص کو گورنر بنایا گیا ہے جو متنازعہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت مقررہ وقت پر شفاف انتخابات کرانے کے انتظامات کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :