Time 30 اگست ، 2023
پاکستان

شارع فیصل پر شیر آنےکا واقعہ: عدالت نے مالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

کراچی کی سیشن عدالت نے شارع فیصل پر آنے والے شیر کے مالک شمس الحق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔

شارع فیصل پر شیر کے مٹرگشت کرنےکےکیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔

گرفتار پانچ ملزمان مالک شمس الحق، یافع، مرتضٰی، نصیر اور عبید کو عدالت میں پیش کیاگیا۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ شیر 7 ماہ کا بچہ ہے، جس پر جج شاہد علی نے ریمارکس دیےکہ اسے پھر آپ کی گود میں دے دیا جائے؟ وکیل نے کہا یہ گرفتار بیچارے بچے ہیں، جج نے سوال کیا کیا یہ پانچ ماہ کے بچے ہیں؟

جج نے برہمی کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ  شیرکو لے جانے والی گاڑی کو فوری بند کیا جائے ، عدالت نے شیر کے مالک پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جب کہ پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے ملزمان کو دو دو لاکھ روپےکےمچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔

 ملزم شمس الحق نےعدالت میں بیان دیا کہ ہمیں شیر نہیں چاہیے، کسی کے بھی حوالے کر دیں، عدالت نے کچھوے اور شیرکو قدرتی ماحول فراہم کرنےکی ہدایت کردی اور کیس کا فیصلہ ہونے تک دونوں کو کراچی چڑیا گھر میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :