24 فروری ، 2012
دبئی … پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 136 رنز بنا سکی۔ عمر گل نے 18 رنز دے کر 3 اور محمد حفیظ نے 18 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ روی بوپارہ 39 اور کیون پیٹرسن 33 بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔