کاروبار
07 جنوری ، 2013

سندھ : منگل کی صبح 8 بجے سے 2 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

سندھ : منگل کی صبح 8 بجے سے 2 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی … سی این جی بھروانے والے لائن میں لگنے کیلئے پھر ہوجائیں تیار کیونکہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کی صبح 8 بجے سے 2 روز کیلئے بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق رواں ہفتے گیس لوڈ مینجمنٹ کے پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند کردیئے جائیں گے۔ موسم سرما میں گیس کی قلت کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے سندھ میں ہفتے میں عموما 2 روز سی این جی کی سرکاری بند ش کی جاتی ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی غیر معینہ مدت کیلئے بند ہے۔

مزید خبریں :