پاکستان
Time 31 اگست ، 2023

کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی، بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گلی میں کھیلنے کے دوران 4 سال کی بچی گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ اس علاقے میں شاید ہی کوئی ایسا گٹر ہو جس پر ڈھکن ہو، شہریوں نے علاقےکے تمام کھلے ہوئے مین ہولز  پر ڈھکن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقے کے یوسی چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ قبل کھلے گٹروں کے حوالے سے شہری انتظامیہ کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اگر ایک ماہ میں اس علاقے میں گٹروں پر ڈھکن نہیں لگائے گٗے تو وہ اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں 14 اگست کو ڈھائی سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ سینیٹری ورکرز کی سیفٹی کے کیس میں قرار دے چکی ہے کہ تمام مین ہولز کے ڈھکن لگائیں، نالوں کے گرد دیوار  بنائیں،کوئی نالے یا مین ہول میں گر کر زخمی ہوا یا مرا تو کارروائی سرکاری ملازم کے خلاف ہوگی۔

مزید خبریں :