Time 02 ستمبر ، 2023
پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی

انسدد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی__فوٹو: فائل
انسدد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی__فوٹو: فائل

اسلام آباد کی انسداد ہشتگردی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری   کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ایمان کی طرف سے وکیل صفائی ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیے جب کہ پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر راجہ نوید پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہےکہ 28 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

لیکن جیل سے رہائی کے فوری بعد ہی اسلام آباد پولیس نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔ 

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے اور 20 اگست کے بعد کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کررکھی ہے۔

مزید خبریں :