Time 03 ستمبر ، 2023
پاکستان

عدالتی نظام کے "لاڈلے" کو عالمی عدالت جانے کی کیا ضرورت ہے؟ رانا ثنا اللہ

عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے: رہنما مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل
 عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے: رہنما مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کے "لاڈلے" کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مقدمات عالمی عدالتوں میں لے جانے سے متعلق خبریں سامنے آنے پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے، انہیں رہا کروانے اور آباد کروانے والے اب دہشتگردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی، کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر یہ پیسہ خرچ کون کر رہا ہے؟

مزید خبریں :