Time 05 مارچ ، 2025
پاکستان

چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق

چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق
خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور پھر آگ گنےکی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی، پولیس/ فائل فوٹو 

بہاولپور: صحرائے چولستان  کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور  آگ گنےکی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب ایک سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں اور خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ 

مزید خبریں :