Time 05 مارچ ، 2025
جرائم

رائےونڈ: پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام لگا کر منحرف ہونیوالی خواتین کیخلاف مقدمہ درج

رائےونڈ: پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام لگا کر منحرف ہونیوالی خواتین کیخلاف مقدمہ درج
فوٹو: فائل

رائے ونڈ پولیس نے 2 پولیس اہلکاروں پر ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کر  اجتماعی زیادتی کرنے اور  ویڈیو بنانےکا مقدمہ درج کرانےکے بعد الزامات سے منحرف ہونے والی خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمےمیں خواتین پر غلط معلومات فراہم کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔

رائے ونڈ کی رہائشی خاتون نے 5 فروری کوپولیس اہلکاروں ارسلان، عاطف اور  ایک شخص ابوبکر  پرگھر میں گھس کر اس کی بیٹی اور بھانجی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانےکا مقدمہ درج کرایا تھا۔

بعد میں خواتین اپنےالزامات سے منحرف ہوگئیں، پولیس نےتینوں خواتین کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے اور اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف ان کے ملزم نہیں جب کہ انہوں نے ملزم ابوبکر کے حوالے سےبھی عدالت میں صلح نامہ پیش کر دیا۔

پولیس کےمطابق خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 بار بلایا مگر وہ پیش نہیں ہوئیں۔

مزید خبریں :