08 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جان بحق افراد کی شناخت ایوب اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کرلی ہے،لیکن ابھی تک ملزمان کے حوالے سے کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔