پاکستان
08 جنوری ، 2013

لاہور:پی سی بی کے ملازم کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

لاہور:پی سی بی کے ملازم کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

لاہور…لاہور میں جیل روڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم نے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر مار کر پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق پی سی بی کا میسر(مالشیہ) محمد اختر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور جیل روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے اس نے ایک رکشے سمیت تین گاڑیوں کو ٹکر ماری،اپوا کالج کے سامنے اس نے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ کانسٹیبل اعظم کو کچل دیا۔اعظم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے میسر محمد اختر کو گرفتار کر کے اعظم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس بھجوادی۔ہلاک ہونے والا کانسٹیبل محمد اعظم ڈی ایس پی رنگ محل کا ڈرائیور تھا اور رات گئے ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جارہا تھا۔

مزید خبریں :