08 جنوری ، 2013
نوشہروفیروز…نو شہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ظفر علی شاہ گذشتہ 6 ماہ سے چوہدری نثار کے ساتھ رابطے میں تھے۔وہ آج شام مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ظفر علی شاہ نوشہرو فیروز این اے212سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔