05 ستمبر ، 2023
خیبر پختونخوا میں عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے قیدیوں نے بھی میٹرک امتحان پاس کرلیا۔
پشاور سینٹرل جیل میں عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا، اس کے علاوہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحان پاس کرلیے۔
پاس ہونے والے قیدیوں کو ڈی ایم سی کی فراہمی آئندہ ہفتے کردی جائے گی جبکہ جیل میں کئی قیدی میٹرک امتحان میں فیل بھی ہوگئے ہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کامیاب قیدیوں کی سزا میں ایک سال رعایت دی جائے گی، جبکہ پاس طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔