08 جنوری ، 2013
لاہور…رات کے وقت شدید دھند کے باعث بندکی گئی لاہور سے کوٹ مومن اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے حد نظرصفر ہونے پرموٹروے کو لاہور سے کوٹ مومن اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بندکردیاگیا تھا، صبح دھند میں کمی آنے پرپہلے موٹروے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھولا گیا،بعدمیں صورتحال بہترہونے پرہیوی ٹریفک کوبھی چلنے کی اجازت دیدی گئی۔موٹروے پولیس نے روڈیوزرزکوہدایت کی ہے کہ دھندکے دوران گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں،گاڑیوں میں فاصلہ اورفوگ لائٹس کا استعمال کریں،اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔