پاکستان
08 جنوری ، 2013

صوابی میں پولیس پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہل کار زخمی

صوابی میں پولیس پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہل کار زخمی

صوابی…صوابی میں پولیس پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہل کار صوابی میں لنک روڈ پر معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :