08 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور میں موسم کی خرابی کے باعث تمام پروازوں کی آمدورفت دوسرے روز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور انکوائری کے مطابق دھند کے باعث آج دوسرے روز بھی تمام اندرون اور بیرون ملک فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ دو دنوں میں مجموعی طور پر18 فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ جس میں سے ایک اندرون ملک جبکہ دیگر تمام بیرون ملک پروازیں شامل ہیں۔ موسم میں بہتری کے بعد ان فلائٹس کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔