پاکستان
08 جنوری ، 2013

لاہور میں سردی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں سردی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور…لاہورسمیت پنجاب کے وسطی علاقوں میں سردی کا50سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا، آج رات لاہورمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا،،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں سردی نے مری کے مزے کرادیئے جہاں کا درجہ حرارت مری کے برابرمنفی2ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،فیصل آباد،سرگودھااور گوجرانوالہ ڈویژنز10دن سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،جہاں کم سے کم درجہ حرارت صفر کے قریب اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7سے9ڈگری سنٹی گریڈ رکارڈ کیا جا رہاہے،شدیدسردی اور دھند نے18دنوں سے سورج کی حکمرانی عملاً ختم کررکھی ہے،سورج چندلمحوں کیلئے نظرآبھی جائے تو وہ زمین تک دھوپ پہنچانے میں ناکام نظرآتا ہے،دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں سوئی گیس،یا تو آتی نہیں۔ یا پھر اس کاپریشرانتہائی کم ہے،شدید سردی میں ہیٹر اور گیزر جیسی عیاشی تو دور کی بات،،خواتین کیلئے دال روٹی اورچائے پکانابھی ممکن نہیں رہا،شدیدسردی نے بوڑھوں اور بچوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :