08 جنوری ، 2013
اسلام آباد… مری، فیصل آباد اور ساہیوال میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ لاہور، سرگودھا، رسالپور، میانوالی کے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے،کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں ، راولپنڈی اسلام آباد ،پشاور ، بنوں ، ڈی آئی خان ،سکھر ، لاڑکانہ ڈویڑن میں بھی دھند چھائے رہے گی جبکہ گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن میں دھند کا دورانیہ بدستور 16 سے 20 گھنٹے رہے گا۔سکردوکم سے کم درجہ حرارت منفی 17ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔استور میں درجہ حرارت منفی 15، ہنزہ منفی 11، گلگت منفی 8 اور دیر میں منفی 7 ،پارا چنار ، مالم جبہ منفی 6، کوئٹہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، اسلام آباد میں 2، پشاور اور مظفرآباد میں 1اور حیدر آباد میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔