پاکستان
08 جنوری ، 2013

پشاور موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

پشاور…دھند کے باعث پیر کی رات سے بند پشاور موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق پشاور موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔موٹر وے پشاور سے برھان کو شدید دھند کے باعث بند کیا گیا تھا جسے حد نگاہ 100 میٹرز تک پہنچنے کے بعد کھول دیا گیا۔تاہم موٹر وے پولیس ترجمان نے مسافروں کو موٹر وے پر دوران سفر فوگ لائٹس آن کرنے اور رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :