پاکستان
08 جنوری ، 2013

دھند کے باعث پشاورنے بھی سفید چادر اوڑھ لی

 دھند کے باعث پشاورنے بھی سفید چادر اوڑھ لی

پشاور…پشاور اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث سارے شہرنے سفید چادر اوڑھ لی ہے،سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند کا سلسلہ کل رات گئے شروع ہوا تھا اور صبح سے اس میں خاصا اضافہ ہو گیا۔دھند کی وجہ سے سردی بھی بڑھ گئی ،موٹروے پولیس نے گزشتہ روز سے ہی موٹروے کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا اس طرح شدید دھند کے باعث پشاور ایئر پورٹ پر بھی پروازیں معطل ہیں۔

مزید خبریں :