08 جنوری ، 2013
پشاور… پشاور میں موسم کی شدت میں اضافہ کے بعد صارفین کو گیس کے کم پریشر کا سامنا ہے۔ پشاور میں سردی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس کے کم پریشر کا بھی سامنا ہے۔ فقیر آباد، گلبہار، رشیدآباد، اور ورسک روڈ کے بیشتر علاقوں میں دن بھر گیس پریشر کم رہتا ہے۔ جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لکڑی اور گیس سیلنڈر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت کے باعث گیس پائپوں میں جم رہی ہے۔ اسلئے پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔