پاکستان
16 جنوری ، 2012

گوشہ امن کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اکرم مسیح

لاہور…وفاقی وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل نے لاہور میں مسیحی ادارے گوشہ امن کو مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اس واقعہ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔لاہور سے جاری بیان میں اکرم مسیح کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی سے اپنی مذہبی رسومات اور زندگی گزارنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کے جان و مال اور ان کے اداروں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گوشہ امن کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری اس سانحہ کے خلاف کل بھرپور احتجاج کرے گی۔

مزید خبریں :