Time 08 ستمبر ، 2023
پاکستان

’بہت ظالم لوگ ہیں‘، عدالت میں پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے فون پر گفتگو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وزیر داخلہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آپ کے بارے میں بتا رہے تھےکہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا۔ فوٹو فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وزیر داخلہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آپ کے بارے میں بتا رہے تھےکہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں دو مرتبہ پرویز الٰہی کو شیخ رشید کا فون آیا، وکیل نے اپنے فون سے پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے بات کروائی۔

پرویز الٰہی کا فون پر شیخ رشید سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے دو دن تھانہ سی آئی اے میں رکھا جس میں آپ کو رکھا گیا تھا، بہت ظالم لوگ ہیں، میں نے بتایا کہ دل میں اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وزیر داخلہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آپ کے بارے میں بتا رہے تھےکہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا، پرویز الٰہی نے شیخ رشید سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن حالات آپ کو معلوم ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی آپ کیلئے 200 فیصد کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سب معلوم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا شیخ رشید بلکل ٹھیک بندہ ہے۔

صدر پی ٹی آئی کا شیخ رشید سے مزید کہنا تھا پی ٹی آئی میں باقیوں کا تو آپ کو معلوم ہے، گزشتہ روز میڈیا کو میں نے بتایا کہ مجھے شجاعت حسین نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑنا۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :