08 جنوری ، 2013
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان کے بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی مکمل بند ہے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ڈیرہ غازی خان شہر کے بیشتر علاقوں میں آج دوسرے روز بھی گیس کی سپلائی مکمل بند ہے جبکہ باقی چند علاقوں ماڈل ٹاوٴن اور خیابان سرورمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث وہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں شدید سردی میں گھریلو صافین گیس کی سپلائی مکمل بند ہونے سے دوہری اذیت کا شکار ہیں دوسری طرف سی این جی اسٹیشز بھی آج ساتویں روز بند ہیں۔