08 جنوری ، 2013
وانا…جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے سابق رہنما نصراللہ بیٹنی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم وہ محفوظ رہے ،ذرائع کے مطابق امن کمیٹی کے سابق رہنما نصراللہ بیٹنی جنوبی وزیرستان کے جنڈولہ بازار سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔بم پھٹنے سے نصراللہ بیٹنی محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچ ہے۔