پاکستان

نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دیدی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کوبھی مدعو کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کوبھی مدعو کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔

موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہورہے ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان کی جگہ چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے  عشائیے کی دعوت 17ستمبر کے لیے دی گئی ہے جس میں موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کوبھی  مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :