امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلموں کو سنیما میں دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

32 سالہ زیک سویپ نامی شخص کا تعلق امریکا سے ہے جو سنیما گھر میں جاکر فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں اور 100 سے 150 فلمیں ہر سال دیکھتے ہیں/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ
32 سالہ زیک سویپ نامی شخص کا تعلق امریکا سے ہے جو سنیما گھر میں جاکر فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں اور 100 سے 150 فلمیں ہر سال دیکھتے ہیں/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلموں کو سنیما میں دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 32 سالہ زیک سویپ نامی شخص کا تعلق امریکا سے ہے جو سنیما گھر میں جاکر فلمیں دیکھنے کے  شوقین ہیں اور 100 سے 150 فلمیں ہر سال  دیکھتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیک مختلف اقسام کی فلموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال جولائی 2022 سے رواں سال کے جولائی تک 777 فلموں کو دیکھا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے تمام فلموں کو مکمل طور پر دیکھنا ضروری ہے اور اس دوران کسی اور سر گرمی میں مشغول نہیں رہ سکتے حتیٰ کہ موبائل فون کا استعمال بھی نہیں کیا جاسکتا۔

 زیک کو کیمرے کی نگرانی میں رکھا گیا اور فلم دیکھنے کے دوران انہیں کھانے پینے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیک ریکارڈ بنانے کے تمام اصول پر پورا اترے اور یوں انہوں نے عالمی ریکارڈ کو اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکاڈ فرانس کے ونسنٹ کرون نے 2018 میں بنایا تھا جنہوں نے ایک سال میں 715 فلموں کو دیکھا تھا۔

مزید خبریں :