Time 09 ستمبر ، 2023
پاکستان

پی پی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے گھربجلی چوری پکڑی گئی، میپکو

سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے: ملتان الیکٹرک پاور کمپنی— فوٹو:فائل
سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے: ملتان الیکٹرک پاور کمپنی— فوٹو:فائل

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ صادق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔

ترجمان میپکو کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کے گھربجلی چوری پکڑلی۔

ترجمان نے بتایاکہ سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے، بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ میپکو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لیں اور سابق ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ممتاز چانگ کا کہنا ہے کہ میپکو کے خلاف آواز اٹھانے پرکارروائی کی ہے، رورل ایریا میں بجلی زیادہ نہیں ہوتی، میپکو کی کرپشن زیادہ ہے ان پر متعدد کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس پانچ بڑے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، لاکھوں کا پیٹرول استعمال ہوتاہے چوری کرنی ہوتی توبڑی کرتے۔

ان کا کہنا تھاکہ مخالفین پیسےدے کر ہمارے خلاف کارروائی کرا رہے ہیں، گزشتہ ماہ 97 ہزارکا بل آیا جبکہ گھر میں رہتےبھی نہیں۔

مزید خبریں :