Time 10 ستمبر ، 2023
پاکستان

قلعہ عبداللہ میں اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، بڑے پیمانے پر منشیات تلف

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا ہے/فوٹوفائل
 بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا ہے/فوٹوفائل

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران اسمگلروں سے  1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین، 16.2 کلوگرام آئس اور  1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کیا گیا جبکہ 70 ایکڑز  رقبے پر منشیات کی فصلیں تلف کر کے 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گرا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کی گئیں جبکہ  بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :