کاروبار
Time 10 ستمبر ، 2023

شوگرملز مالکان کی پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کرنےکی یقین دہانی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شوگر ملز مالکان نے نگران وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ  پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے  وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینےکے لیے اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز  پر چینی فروخت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملز مالکان سے ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مزید خبریں :